Powered by TheAquaSoft

اسلام آباد (دنیا نیوز ) نندی پور پراجیکٹ 10 سال کیلئے چینی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ، معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ، معاہدے کے مطابق حکومت تمام وفاقی ٹیکسوں کی ادائیگی کی پابند ہوگی ، تمام مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی پیپکو کے ذمے ہوگی ۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کو 10 سال کیلئے چینی کمپنی حیپسک کو ٹھیکے پر دے دیا گیا ۔ روزنامہ دنیا کے مطابق معاہدے پر وزارت پانی و بجلی کے جوائنٹ سیکرٹری ظفر اقبال ، جنکو پاور سٹیشن مظفر گڑھ کے سی ای او ندیم ربانی اور چینی کمپنی کے سربراہ اور ان کے دو افسران نے دستخط کئے ۔ معاہدے کے مطابق پاکستانی حکومت ودہولڈنگ ٹیکس سمیت تمام وفاقی ٹیکسوں کی ادائیگی کی پابند ہوگی ۔ 10 سالوں میں ہونے والی تمام مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی پیپکو کے ذمے ہوگی ، جبکہ چینی کمپنی کو فرنس آئل ، ہائی سپیڈ آئل اور گیس کی فراہمی بھی پیپکو کے ذمے ہوگی ۔ بجلی کی پیداوار میں تاخیر پر کمپنی کو ہر دن کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔ روزنامہ دنیا کے مطابق چینی کمپنی جو اشیا پرزہ جات مشینری وغیرہ امپورٹ کرے گی اس کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کی پابند ہوگی ، تاہم وفاقی حکومت کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ یا رعایتوں اور اس حوالے سے پرمٹ یا لائسنس کے اجرا میں مکمل تعاون کرے گی ۔ چینی کمپنی جن ملازمین کو برطرف کرے گی ان کو واجبات ادا کرنے کی پابند ہوگی ، حکام کے مطابق دوطرفہ معاہدہ میں قانونی ضابطے کی مکمل پابندی کی گئی ہے ۔ ادھر نندی پور پاور 
پلانٹ کو نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دئیے جانے پر پاور سٹیشن میں تعینات افسران ، ملازمین اور انجینئرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
chinese companies will run nandi pur power plant, Nandipur Power Plant outsource to Chinese company, Electricity Issue in Pakistan, Pakistan, Nandipur Power Plant, Nandipur Power Plant outsource to China, China, Business
loading...

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment