Powered by TheAquaSoft


Search Results: war

What percentage have confidence in the military?

Published: Oct 26, 2016 Filed under: Pakistan
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پلڈاٹ نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کے لوگوں نے سب سے زیادہ پاک فوج اور سب سے کم پولیس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پلڈاٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سروے کے مطابق پاکستان کے اہم اداروں میں پولیس کو سب سے کم یعنی صرف 18 فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل ہے۔ دوسری طرف پہلے کی طرح 2016 میں بھی مسلح افواج کو سب سے زیادہ رائے دہندگان یعنی 76 فیصد کا اعتماد حاصل ہے۔یہ امر دلچسپی کا باعث ہے کہ مسلح افواج اور اس کے بعد اعلیٰ عدالتوں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو گزشتہ تین سالوں سے مسلسل سب سے زیادہ رائے دہندگان کا اعتماد حاصل ہے۔ 

واضح رہے کہ پاک فوج کی اپروول ریٹنگ 2014 میں 73 فیصد، 2015 میں 75 فیصد تھی اور 2016 میں 76 فیصد رہی ہے ۔ دوسری جانب سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی 2014 میں اپروول ریٹنگ 62 فیصد، 2015 میں 63 فیصد اور 2016 میں 62 فیصد رہی ہے۔

بلا عنوان

Published: Nov 6, 2013 Filed under: Latest Beats

طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر فوجی آپریشن ہی آخری حل ہو گا، عمران خان

Published: Oct 4, 2013 Filed under: Latest Beats

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طالبان کو مذاکرات کے لئے 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بعد فوجی آپریشن ہی واحد حل ہوگا۔

عمران خان نے  برطانوی اخبار دی گارڈین کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ طالبان پر واضح کرنا چاہتے ہیں  کہ ان کےناجائز مطالبے پورے نہیں کئے جاسکتے، طالبان کو پاکستان کے آئین کو قبول کرتے ہوئے ہتھیار پھینکنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ   نومبر کے آخر تک اس بات کا پتہ چل جائے گا کہ طالبان صرف اپنے ناجائز مطالبات پر ڈٹے رہتے ہیں جو ہم پورے نہیں کر سکتے یا پھر مذاکرات کرنے میں کسی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جو بھی ہے صورتحال اگلے 2 ماہ میں بالکل واضح ہو گی۔

تحریک انصاف کے چیرمین نے کہا کہ اگر طالبان سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو پاتے تو پھر مجھے ناچاہتے ہوئے بھی فوجی آپریشن کی حمایت کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ کے خلاف ہیں اور کسی بھی مسئلے کا حل فوجی آپریشن یا طاقت کے زور پر نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں بچتا تو پھر ہمیں اس کی طرف بڑھنا ہو گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہمیں لسانیت اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں اور معصوم لوگوں کو مارنے والوں کو بھی ان کی کارروائیوں سے روکنا ہو گا، ملک میں اس وقت 14 سے 18 بڑے اور 20 سے 25 چھوٹے دہشت گروپ اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں  اور ان سے نمٹنا آسان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ان میں سے کئی گروپس امن  نہیں  چاہتے اورغیرملکی عناصر کی ایما پر یہ کارروائیاں کر رہے ہیں


سیاچن پر فوجوں کو مشکل میں ڈالے رکھنا احمقانہ پن ہے: وزیراعظم

Published: Sep 28, 2013 Filed under: Latest Beats

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات کی خواہاں ہے جبکہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب ایشوز مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک دفاع پر بھاری اخراجات کررہے ہیں جو کہ ہمیں سماجی شعبوں پر خرچ کرنا چاہئے۔ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار اداکیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ سیاچن کا ایشو دونوں ممالک کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ دونوں ممالک کی افواج بائیس ہزار سے زائد فٹ کی بلندی پر بیٹھی ہیں اور آج کے اس جدید دور میں یہ احمقانہ پن ہے کہ ہم اس ایشو کو حل کرنے کے بجائے اپنی فوجوں کو مشکل میں ڈالے رکھیں۔

http://www.express.pk/story/180105/


فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا : عمران خان

Published: Sep 27, 2013 Filed under: Latest Beats
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پوری قوم امن چاہتی ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ سے ملک بتاہ ہو گیا،ہم مسلسل کہہ رہے ہیں فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا مشرف کی فوجی کارروائی کی وجہ سے ہم پھنس گئے،کراچی سے خیبر پختونخواہ تک تمام صنعتیں تباہ ہو گئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو مٰں انہون نے کہا کہ امریکا نے قطر میں طالبان کا دفتر کیوںکھولا،ساری جماعتوں نے مذاکرات پر اتفاق کیا ہے تو مذاکرات کا طریقہ کار اپنایا جائے ملک دشمن عناسر نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو،ہم کہتے ہیں کہ مذاکرات آئین کے اندررہ کر ہوں۔

Page 1 of 4