Powered by TheAquaSoft


Search Results: ttp

ڈرون حملے جاری رہے تو جنگ بندی قبول نہیں کریں گے، کالعدم تحریک طالبان

Published: Oct 2, 2013 Filed under: Latest Beats

کالعدم تحریک طالبان کےترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ اگر قبائلی علاقے میں امریکی ڈرون حملے جاری رہے تو وہ جنگ بندی پر عمل نہیں کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کالعدم  تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ بند کافی نہیں ہے، جنگ بندی کے لیے ڈرون حملوں کو بھی بند کرنا ہو گا، اگر قبائلی علاقے میں ڈرون حملے  جاری رہے تھے ہم جنگ بندی کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہد اللہ شاہد کی جانب سے بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز  کالعدم تنظیم کے ایک سینئر طالبان کمانڈر نے دعوی کیا تھا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ایک اہم موڑ پر ہیں اس لیے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے موبائل نمبر بند کرکے ان کے بیان دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

http://www.express.pk/story/181628/


Page 1 of 2