Powered by TheAquaSoft


Search Results: river

بیس سال سے روزانہ تیر كردریا پار سکول جانے والا عظیم استاد

Published: Nov 6, 2013 Filed under: Latest Beats

عبدالملک گذشتہ بیس برسوں سے روزانہ تیر کردریا  پارکے سکول جارہے ہیں



نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 42 افراد ہلاک، 100 سے زائد لاپتہ

Published: Sep 29, 2013 Filed under: Latest Beats

نائیجیریا کے دریائے نگرمیں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد تاحال لا پتہ ہو گئے۔

نائیجیریا کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمد صبا کا کہنا ہے کہ تقریبا 150 مسافروں سے بھری کشتی نائیجیریا کےعلاقے ما لیلی سے نکلی تو 2 حصوں میں ٹوٹ گئی، اب تک 42 لاشوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ 100 افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ محمد صبا کا کہنا ہے کہ کشتی پر ضرورت سے زیادہ سامان لادا گیا تھا جب کہ مسافر کی تعداد بھی گنجائش سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔


وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا سمیت 7 زخمی

Published: Sep 21, 2013 Filed under: Latest Beats

آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے کیل میں صلازئی کے مقام پر پیش آیا جہاں بارات میں شامل ایک گاڑی بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری جس میں سوار 8 افراد جاں بحق جب کہ دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گر کر جاں بحق 6 افراد اور زخمی ہونے والوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ مزید 2 لاشوں کی تلاش جاری ہے۔


Page 1 of 1