Powered by TheAquaSoft


Search Results: federal-minister

حکومت بجلی کے پرانے نرخ بحال کرے،سینیٹ کمیٹی

Published: Oct 12, 2013 Filed under: Latest Beats

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں ایم ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نیلم جہلم ہائیڈل پروجیکٹ کاٹینڈرحاصل کرنیوالی کمپنی اورٹینڈرکے منظور ہونے کے حوالے سے کمیٹی کومطمئن نہ کرسکے۔

کمیٹی نے قرار دیا کہ منصوبے میں پیپراقوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس کی شفافیت سوالیہ نشان ہے۔ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی اورچیئرمین کمیٹی سینیٹر زاہد خان کے درمیان پشاور میں پختونوں کوچورقراردینے پرسخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔ سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پورے ملک کوایک روپیہ 39پیسے کی سستی بجلی فراہم کرنیوالے پختونخوامیں اندھیرے ہیں، مالا کنڈ ڈویژن میں پوراسال 20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، نیلم جہلم پروجیکٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کرکے قومی خزانے کونقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیرمملکت عابدشیرعلی نے یقین دلایاکہ تحقیقات کرائی جائے گی۔کمیٹی کی متفقہ رائے دی کہ حکومت غریبوں پربوجھ ڈالنے کے بجائے بجلی کے پرانے نرخ بحال کرے اور بجلی کے تمام منصوبوں کوتیزی سے مکمل کرکے سسٹم میں اضافی بجلی لانے کی کوششں تیزکرے۔ چیئرمین نیپرا نے آگاہ کیاکہ حکومت نے بجلی  کے نرخ میں اضافے کے خلاف نیپرا کو تحریری اپیل کی ہے،50یونٹ کے صارفین کو 2روپے یونٹ کی سہولت موجودہے۔ پیپکوکے چیف نے بتایاکہ پختونخوا میں بجلی کے بلوںمیں 85فیصد ادائیگی ہورہی ہے لیکن پرانے سسٹم کی بحالی کیلیے مالی امداددرکارہے۔

آئی این پی کے مطابق سینیٹرزاہدخان  عابد شیرعلی سے کہا کہ آپ نے پشاورجا کر پشتونوں کوبجلی چورکہہ کرگالی دی جس پرعابد شیرنے کہاکہ آپ یہاں سیاست نہ کریں،میں نے جوبات کی میرٹ پرکی ہے جس کے بعدکمیٹی ارکان نے سمجھا بجھا کر بٹھا دیا۔ عابدشیرعلی نے کمیٹی کوبتایا کہ ترقیاں میرٹ پردی جارہی ہیں،بجلی چوری کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں،کمیٹی نے ملک بھرمیں ٹرانسمیشن لائن اورگرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلیے ایس ایل آرمنصوبے جلد منظورکرنے کی سفارش کردی۔

http://www.express.pk/story/185087/


دسمبر میں بلدیاتی انتخابات ضرور کرا دیں گے،عابد شیر علی

Published: Oct 5, 2013 Filed under: Latest Beats
وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات کبھی بھی جماعتی بنیادوں پر نہیں ہوئے لیکن اس کے باوجود سپریم کورٹ جو حکم دے گی عمل کریں گے۔ملتان مین دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ورکروں کے حقوق کے تحفط کیلیے بلدیاتی انتخابات میں ترمیم کی،اسی لیے جماعتی انتخا بات کا جواز نہیں بنتا تاہم اس کے باوجود عدالت جو حکم دے گی دسمبر میں بلدیاتی الیکشن ضرور کرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان سے عوام پریشان نہ ہوں۔بس حکومت چلنے دیں پھر مسائل ضرور حل ہوں گے۔عابد شیر علی نے کہا کہ کاشکاروں کو کھاد کی مد میں سبسڈی دی جا رہی ہے کیونکہ کاشتکار کی خوشحالی سے ہی ملک خوشحال ہو گا جس کیلیے ضروری ہے کہ ملکی اداروں کی کارکردگی بھی بہتر بنائی جائے جس کے باعث خسارہ بڑھانے والے اداروں کی نجکاری کا فیصلہ حتمی ہے

Page 1 of 1