لاہور (نیوز بیٹ پاکستان تازہ ترین۔2نومبر 2016) الیکشن کمشن پاکستان میں عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف قومی اسمبلی کے سپیکرجناب ایاز صادق کی طرف سے بھیجے ہوئے  ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔ حامد خان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ حامد خان نے اس موقع پر کہا کہ آج پٹیشنر خود پیش نہیں ہوئے اس لیے اس ریفرنس کو مسترد کیا جائے لیکن چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریفرنس میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی حاضری ضروری ہے اور سپیکر کے بھیجے ہوئے  ریفرنسز کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے۔  الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو16نومبر تک ریفرنس پر جواب جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 

واضح رہے سپیکر کے بھیجے ہوئے  ریفرنسز کو حکمران پارٹی کے رہنما دانیال عزیز نے جمع کروایا تھا 


News Source: http://coddu.com/short/UH29

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment