Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

یوفون کا فری ویب سائٹ بنانیکی سہولت فراہم کرنیکا اعلان

Published: Sep 30, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 245 Tags: ufone, telecom, pakistan, package
[+] [a] [-] Related Beats Comments

ٹیلی کام کمپنی یوفون نے ملک میں جدید مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے صارفین کیلیے یوفون بزنس ویب سائٹ سروس کے نام سے ویب سائٹ تخلیق کرنے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ یوفون نے ایک منفرد اور بے مثال سہولت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے عام لوگوں کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنیوالے بھی چار آسان مراحل میں اپنی پیشہ ورانہ ویب سائٹ لانچ کر سکیں گے۔ اس سروس کے متعارف ہونے سے صارفین ویب سائٹ تیار کرنے اور اس کو برقرار رکھنے کی بھاری فیس دینے سے بچ سکیں گے۔ یوفون کے چیف مارکیٹنگ آفیسر اکبر خان نے کہا کہ ویب سائٹ کی تخلیق اور اس کی دیکھ بھال کیلیے اخراجات کرنا عام لوگوں اور چھوٹے کاروباری اداروں کیلیے اضافی بوجھ ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یوفون بزنس ویب سائٹ سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہمار ے کسٹمرز آن لائن موجودگی کے متحمل ہو سکیں۔

یوفون ایک منفرد ویب سائٹ بلڈر پلیٹ فارم پیش کر رہا ہے جہاں استعمال کنندہ کے پاس 400 سے زائد دستیاب ڈیزانز میں سے اپنی ویب سائٹ منتخب کرنے کی سہولت ہوگی۔کسٹمرز کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ جب چاہیں اپنی ویب سائٹ کا ڈیزائن تبدیل کر سکتے ہیں اور یہ تبدیلیاں بغیر کسی اضافی اخراجات کے کی جا سکتی ہیں۔ اس سروس سے فائدہ اُٹھانے کیلیے کسٹمر کو صرف 5533 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہو گا جس کے بعد ان کو اپنے موبائل نمبر اور پاس ورڈ کے ساتھ لاگ ان تخلیق کرنے کا پیغام ملے گا۔کسٹمرز اس کے بعد اپنی کاروباری تفصیلات درج کرکے لانچ ویب سائٹ کے بٹن کو دبائیں گے۔ علاوہ ازیں http://w.ufone.com پر جا کر کی کمانڈ بھیج کر بھی اس طریقہ کار پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

http://www.express.pk/story/180660/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment