Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

کے ای ایس سی سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کرتی ہے، وزیر مملکت عابد شیر علی

Published: Oct 4, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 186 Tags: KESC, abid sher, shair ali, KPK
[+] [a] [-] Related Beats Comments
کے ای ایس سی نے 650 میگاواٹ سے زائد بجلی استعمال کی تو بجلی کاٹ دیں گے۔ عابد شیر علی 

وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کا کہنا ہے کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کرتی ہے، کے ای ایس سی نے 650 میگاواٹ سے زائد بجلی استعمال کی تو بجلی کاٹ دیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 242 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے جب کہ صرف کراچی میں کنڈے ڈال کر سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والے سن لیں اب پیپلز پارٹی کا دور نہیں، ماضی میں حکمران آنکھیں بند کر کے بیٹھے رہے مگر ہماری حکومت میں کرپٹ اسٹاف اور کرپٹ نظام کی کوئی جگہ نہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کے ای ایس سی نے حکومت کو 100 ارب روپے ادا کرنے ہیں جب کہ پی ایس او کو 5 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختو نخوا میں بھی 90 فیصد فیڈرز سے بجلی چوری کی جاتی ہے لیکن اب یہ سب برداشت نہیں ہوگا۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں بھی حکومت نے سرکلر ڈیٹ ادا کیا، لیکن اب بجلی مہنگی کرنے کے سوا کوئی متبادل راستہ نہیں، بجلی کے 22 روپے فی یونٹ قیمت کو 10روپے تک لائیں گے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment