Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

کیانی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس کا عہدہ سنبھال لیا، بحث نہ کی جائے، پرویز رشید

Published: Oct 9, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 161 Tags: pervaiz rasheed, information minister, govt, kayani
[+] [a] [-] Related Beats Comments

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہے

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ اسے ٹی وی مذاکروں کاحصہ نہ بنایاجائے،کیانی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا عہدہ سنبھال لیا، بحث نہ کی جائے،نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی تقرری تک عہدہ کیانی کے پاس رہیگا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورآرمی چیف کے عہدوں پرتقررکاحق وزیراعظم کاہے اوروہ اس حوالے سے بہترفیصلہ کرینگے۔گشتہ روزصحافیوں کے تحفظ اوران سے متعلق امورکے حوالہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکوکے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے آئینی طورپر30دن کی مدت موجودہوتی ہے

لہٰذاآئین کے دائرہ کارکے اندررہ کرتقرریاں کی جائیں گی۔انھوں نے کہاکہ قومی سلامتی اور موجودہ درپیش صورتحال میں انتہائی اہمیت کے حامل عہدوں پرتقرری کوموضوع بحث نہیں بنانا چاہیے۔اطلاعات کے حق کاقانون تیارکرلیاگیاہے جس سے جلد ہی سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کراچی کے امن کیلیے آپریشن جاری رہیگا۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں جیتنے والاامیدوار ہمارا تھااورنہ ہارنے والا۔ انگوٹھوں کے نشانات پرغلط سیاہی لگائی گئی تھی اور ان انگوٹھوں کے نشانات کی بنیاد پر الیکشن کوبوگس قرارنہیں د یا جاسکتا۔بعدازاں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشید نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تقرری کے بعداس حوالہ سے ابہام ختماورافواہیں خودبخود دم توڑ گئی ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment