Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

کچھ قوتیں مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں: فضل الرحمان

Published: Sep 18, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 202 Tags: Pakistan, international, war, jang, taliban, dialouge, fazal urehman
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کچھ قوتیں مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ سیاسی اور فوجی قیادت بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کا عزم کر چکی ہیں، کوئی حادثہ مذاکرات کا راستہ نہیں روک سکتا۔ الیکشن کمیشن سے بڑی توقعات نہیں ہیں۔

ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا حکومت اور طالبان کو مذاکرات سبوتاژ کرنے والی قوتوں پر نظر رکھنا چاہئے۔ کوئی حادثہ مذاکرات کا راستہ نہیں روک سکتا پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ٹانک انتخابات کا حصہ بنے رہے۔ الیکشن کمیشن نے شکایت کے باوجود نوٹس نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن بےبس لگتا ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے بڑی توقعات نہیں ہیں وہ صرف قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment