Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

کوئٹہ میں تھانہ سٹی کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

Published: Oct 10, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 230 Tags: quetta, pakistan, blast, mezan chowk, police station
[+] [a] [-] Related Beats Comments

میزان چوک پر تھانہ سٹی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے میزان چوک پر تھانہ سٹی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور اس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب اور اس کا وزن 6 کلو گرام کے قریب تھا اور گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم اس میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں عام افراد ہی شامل ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نےموقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دھماکے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ کا کہنا تھاکہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 37 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے متاثر ہونے والے 25 افراد کو سول جب کہ 17 کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment