Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 10 افراد جاں بحق

Published: Sep 30, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 214 Tags: karachi, killed, pakistan, rangers, police, targeted operation
[+] [a] [-] Related Beats Comments

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں باپ اور 2 بیٹوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود شہرمیں لاشیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جٹ پٹ مارکیٹ میں ملزمان نے لیاری کے رہائشی 45 سالہ شکور اور اس کے 2 بیٹوں 20 سالہ زاہد اور 22 سالہ عابد کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق باپ بیٹے ٹھیلے کی صفائی ستھرائی کرکے چھولوں کا پتیلہ چولہے پر رکھ رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب گلستان جوہر بلاک 17 میں مشکوک گاڑی سے 3 نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، ایس ایچ او شارع فیصل راؤ ظہیر کے مطابق تینوں نوجوانوں کو ملزمان اغوا کرنے کے بعد ایسی جگہ لے گئے جہاں ان کے جسم کو بلیڈ سے کاٹا گیا اور ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، یونیورسٹی روڈ جامعہ کراچی کے مین گیٹ کے سامنے موٹر سائیکل سوار سلیم راحت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پیر آباد میں یاسر ، اورنگی ٹاؤن میں اختر اور کلری میں نامعلوم شخص کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، تاہم پولیس تاحال ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

http://www.express.pk/story/180853/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment