Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

کراچی میں امریکی قونصل خانے پرحملے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

Published: Oct 8, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 176 Tags: american, counsel, attack, afghan intelligence, sindh, karchi
[+] [a] [-] Related Beats Comments
افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بارود سے بھری 2گاڑیوں کوتیارکرکے روانہ کردیا

حکومت سندھ نے کالعدم تنظیم کی طرف سے امریکی قونصل خانہ پر حملے کے خدشے اورکراچی میں بارود سے بھری گاڑیوں کے داخلے کی اطلاع پرپولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ جاری کردی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کوانٹیلی جنس ادارے کی طرف سے 2علیحدہ علیحدہ خفیہ رپورٹ بھیجی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے ، کالعد م تنظیم پپلزامن کمیٹی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کراچی میں امریکی سفارت خانہ اور امریکی دفاتر پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے مراسلے میں پولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسس منیجمنٹ سیل کی طرف سے بھیجے گئے خفیہ مراسلے بتایا گیا ہے کہ بعض ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ افغان انٹیلی جنس نے پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ تیارکیا ہے اور اس مقصد کے لیے بارود سے بھری 2گاڑیوں کوتیارکرکے روانہ کردیا اور ان کا ہدف کراچی سمیت ملک کے بڑے شہرہوسکتے ہیں مراسلے میں ان گاڑیوں کا ماڈل اور رنگ بھی بتایا گیا ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ دہشت گرد ان گاڑیوں کو سرکاری املاک اورحساس تنصیبات سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلوں سے ٹکرا سکتے ہیں۔ مراسلے میں پولیس رینجرز،قانون نافذ کرنے اداروں کوکسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment