Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم نوازشریف

[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مسلح امریکی ڈرون حملے نہ صرف پاکستان کی خود مختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں  بلکہ یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ اس وقت اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں جب پاکستان میں ایک اور ڈرون حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے ڈرون حملوں کو پاکستان کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلح ڈرون حملوں کے استعمال کے انتہائی خلاف ہے کیونکہ ڈرون حملوں میں معصوم افراد بھی نشانہ بنتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ بین الاقوامی قوانین کے تحت لڑی جانی چاہیے اور ڈرون حملے فوری طور پربند ہونے چاہییں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 40 ہزار سے زاہد قیمتی جانوں اور 8 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی قربانی دی ہے، منتخب ہونے کے بعد میرے حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جس میں امن کیلئے شدت پسندوں سے مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا تاہم مذاکرات کو کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغان امن کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں اور افغان امن کے لیے ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتاہے جس کی قیادت افغانستان کرے، پاکستان کا نہ تو افغانستان میں کوئی پسندیدہ ہے اور نہ ہی وہاں کے اندرونی معاملات میں کوئی دلچسپی رکھتا ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ مل کر تجارت اور توانائی کے معاملات میں کام کرناچاہتا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرنا چاہییں، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، 1948 میں مسئلہ کشمیر کی قرارداد اقوام متحدہ ميں پیش کی گئی لیکن 7 دہائیاں گزرنے کے باجود اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بامقصد اور بامعنی مذاکرات کے خواہاں ہیں، بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ملاقات کا شدت سے انتظار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا مخالف اور شام میں ان کے استعمال کی مذمت کرتا ہے، ہم امریکا اور روس کے درمیان شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے ہونےوالے معائدے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کو غیرمستقل رکن کا درجہ ملنا خوش آئند ہے اور پاکستان امید کرتا ہے کہ فلسطین کو جلد مستقل ممبر کا درجہ بھی دے دیا جائے گا

http://www.express.pk/story/179916/


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment