Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

چین کی پاکستان میں زلزلے سے متاثرین کیلئے امداد کی پیشکش

Published: Sep 26, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 197 Tags: china, offered, pakistani, government, help, earthquake, international
[+] [a] [-] Related Beats Comments

چینی حکومت نے پاکستان میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لئے امداد کی پیشکش کی ہے۔

چینی صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ نے پاکستانی صدر اور وزیراعظم کےنام اپنے الگ الگ  پیغامات میں قدرتی آفت اوراس کی تباہ کاریوں  پر افسوس کا اظہارکیا۔ چینی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھے، پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چینی صدر اور وزیراعظم نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئی حکومت کی قیادت میں پاکستانی قوم زلزلے سے ہونے والی تباہی پر قابو پا لے گی۔

http://www.express.pk/story/179219/


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment