Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

چین میں دنیا کے سب سے بلند ترین ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا گیا

Published: Sep 23, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 193 Tags: international, china, world, highest, airport, inauguration, beijing, tibbet, bangla, tourisum
[+] [a] [-] Related Beats Comments

بیجنگ:چین میں دنیا کے بلند ترین ایئرپورٹ کا ا فتتاح کردیا گیا ہے جس کے بعد وہاں پروازوں کی آمدو رفت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق داخلی خود مختاری کے حامل علاقے تبت میں بنایا گیا بنگدا ایئرپورٹ سطح  سمندر سے 4ہزار 334 میٹر بلند ہے، 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس ایئر پورٹ کا رن وے بھی 4ہزار 200 میٹر طویل ہے جو کہ دنیا کے سب سے لمبے رن وے سے صرف 242 میٹر چھوٹا ہے۔

حکام کے مطابق اس قدر بلندی کے باعث مسافروں کو طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکلتا ہے تاہم اس  ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے سے تبت کی قریب ترین صوبے سیچوان کے دارالحکومت ’’چینگدو‘‘ سے مسافت 2 دن سے گھٹ کر صرف 65 منٹ رہ گئی ہے، اس ایئرپورٹ کی تعمیر سے دنیا کے سب سے بلند علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور علاقے کے عوام خوشحال ہوں گے۔

http://www.express.pk/story/176051/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment