Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

چین:بیٹے کی پرتعیش شادی کرنے پر افسر برطرف

Published: Oct 9, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 231 Tags: china, office, suspended, son, marriage
[+] [a] [-] Related Beats Comments

ذرائع ابلاغ کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریب پر دو لاکھ ساٹھ ہزار امریکی ڈالر خرچ کیے گئے۔

مہمانوں کے لیے مہنگی گاڑیوں کا انتطامات کیا گیا اور انہیں تفریحی مقامات کی سیر کرائی گئی۔

بیجنگ کے مضافات میں ضلع چوینگ کے ایک گاؤں کے نائب سربراہ ما لینژانگ کے مطابق شادی کے زیادہ تر اخراجات دلہن کے خاندان نے برداشت کیے

چینی حکومت نے سرکاری اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دولت کی نمائش نہ کریں کیونکہ اس سے عوام کے غصے میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیجنگ نیوز کے مطابق شادی کی پرتعیش تقریب گزشتہ اختتام ہفتہ پر قومی تعطیل کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں مہمانوں کے لیے 210 میزیں سجائی گئی تھیں اور تقریب کا کچھ حصہ ایک کنوینشن سنٹر میں منعقد کیا گیا جہاں بیجنگ اولمپکس 2008 کے کھیل منعقد ہوئے تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نیوز کے مطابق ضلع چوینگ میں نظم و ضبط قائم رکھنے سے متعلق کیمونسٹ پارٹی کی مقامی معائنہ ٹیم نے مسٹر ما کو ان کے عہدے سے برطرف کیا۔

معائنہ ٹیم کو ایسے شواہد نہیں ملے ہیں جن سے ثابت ہو کہ ما لینژانگ نے سرکاری وسائل خرچ کیے ہیں لیکن ٹیم کے خیال میں حد سے زیادہ خرچ کرنے سے ملک میں حکمراں جماعت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے

نامہ نگاروں کے مطابق چین میں سرکاری سطح پر بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے اور خاندانی تقریبات جیسا کے شادی وغیرہ میں تحائف کے نام پر رشوت لی جاتی ہے۔

ما لینژانگ نے زنہوا نیوز کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ شادی کی تقریب پر کتنی رقم خرچ ہوئی کیونکہ زیادہ تر بل دلہن کے خاندان نے برداشت کیے ہیں۔

بیجنگ نیوز کے مطابق تقریبات منعقد کرنے والی مقامی افراد کے مطابق اس تقریب پر تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کا خرچ آیا ہے۔

سرکاری اہلکار کو برطرف کرنے پر چین میں سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ویئبو پر خوب پذیرائی ہوئی ہے۔ اس میں حکومت کی ایسے اقدامات پر حمایت کی گئی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ ایسے اہلکاروں کو دفاتر سے نکال دینا چاہیے۔

دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ کیسے ایک گاؤں کا نائب سربراہ اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کا اہل ہو سکتا ہے اور اس کے پیچھے کوئی چکر لازمی ہے

http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2013/10/131008_china_official_sacked_son_wedding_zz.shtml

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment