Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کا نوٹس - Chief Justice Peshawar Notice

Published: Sep 10, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 248 Tags: Chief, Justice, Peshawar, Notice, food, issue, pakistan, kpk
[+] [a] [-] Related Beats Comments

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے پشاور میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس دوست محمد خان نے غیر معیاری کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر اور سی سی پی او کو عدالت میں طلب کرلیا ہے جبکہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے کام لیں اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

دوست محمد خان نے غیر معیاری قیمہ، کباب اور دیگر مضر صحت اشیا فروخت کرنے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام عدالت میں آکر جواب دیں کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کر رہے ہیں۔

http://www.express.pk/story/173224/


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment