Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

چیئرمین نیب تقرری؛ وزیراعظم اور خورشید شاہ کے درمیان تیسری ملاقات بھی بے نتیجہ ختم

Published: Oct 2, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 197 Tags: nawaz sharif, nawaz, NAB.khurshed shah, PPP, meeting
[+] [a] [-] Related Beats Comments
چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اس سے قبل بھی دو مرتبہ ملاقاتیں ہوچکی ہیں

چیئرمین نیب کی تقرری کے سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی تیسرے باضابطہ ملاقات بھی کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی ہے تاہم اب اس عہدے کے لئے مزید دو نام سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی رہنما چیئرمین نیب کے عہدے پر موزوں شخص کی تقرری کے لئے انتہائی سنجیدہ ہیں،اس سلسلے میں پیپلز پارٹی نے حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی اگر ہماری ڈیل ہوتی تو چیئرمین نیب کا تقرر کب کا ہوچکا ہوتا، انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز چوہدری کے علاوہ مزید دو ناموں چوہدری رؤف اور سابق وفاقی سیکریٹری شوکت درانی پر بھی غور کیا گیا، انہیں امید ہے کہ کل ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے لئے کسی بھی نام پر بات نہیں کی گئی تاہم اس موقع پر انہوں نے عوامی نمائندے کی حیثیت سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، روپے کی گرتی قدر اور مہنگائی پر وزیر اعظم کو اپنی تشویش سے آگاہ کیاہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب کی جلد از جلد تقرری کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے بھی ہدایت بھی کی جاچکی ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment