Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

چوہدری نثار کا خلاف ضابطہ جاری کئے گئے ہزاروں پاسپورٹس منسوخ کرنے کا حکم

Published: Oct 6, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 201 Tags: ch nisar, interior minister, PMLN, illegal, immigration, cancel, passport, revenue
[+] [a] [-] Related Beats Comments
اسلام آبادمیں تعینات بدعنوان ریونیوافسران کوفوری ہٹایاجائے،چویدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خلاف ضابطہ جاری کئے گئے 2 ہزار سے زائد پاسپورٹس کی فوری منسوخی کا حکم دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے دفتر میں چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس سمیت تمام ماتحت اداروں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائی کو تیز اور مؤثر بناتے ہوئے وفاقی پولیس اور ایف آئی اے اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرے اور وفاقی دارالحکومت میں تعینات بدعنوان ریونیو افسران کو فوری ہٹایاجائے۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کہ اسلام آباد شہر اور اس کے نواح میں واقع کچی آبایوں کی رجسٹریشن کی جائے، اس کے ساتھ ہی پولیس انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں اس بات کو یقینی بنائے کہ ان علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کسی صورت نہ پنپ پائیں۔

ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹس نے انسانی اسمگلنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی جس پر وزیر داخلہ نے انہیں خلاف ضابطہ جاری کئے گئے 2ہزار سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے صرف مجاز افراد کے لئے سفارتی پاسپورٹ کا اجرا کرنے کی ہدایت کہ ، اس موقع پر انہوں نے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لینے کی ہدایت کی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment