Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

چرچ پرحملہ طالبان سے مذاكرات سبوتاژكرنے كی سازش ہوسکتی ہے، وزیراعلیٰ پرويز خٹک

Published: Sep 25, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 269 Tags: pervez, khattak, KPK CM, taiban, church, attack
[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزيراعلیٰ خيبرپختونخوا پرويز خٹک نے كہا ہے كہ كوہاٹی چرچ پر حملہ طالبان كے ساتھ مذاكرات كو سبوتاژ كرنے كی سازش ہوسكتی ہے تاہم جہاں تک طالبان كے ساتھ مذاكرات يا آپريشن كا تعلق ہے تو يہ مركزی حكومت كا اختيار ہے۔

پشاور میں ميڈيا سے بات کرتے ہوئے وزير اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا كہ آل سينٹس چرچ پر حملے كی تحقيقات كے ليے مركزی اور صوبائی حكومتيں آخری حد تک جائيں گی۔ انہوں نے كہا كہ پشاور ميں گرجا گھر پر حملہ صرف مسيحی برداری پر نہيں بلكہ پوری قوم اور انسانيت پر حملہ ہے۔

وزير اعلیٰ خیبر پختونخوا نے يقين دلايا كہ صوبائی حكومت تمام مذاہب كی عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات كو باہمی مشاورت كے ذريعے فل پروف سكيورٹی فراہم كرے گی۔ انہوں نے كہا كہ اس واقعے سے ملک اور بيرون ملک پاكستان كی بدنامی ہوئی ہے، ملک میں امن قائم کرنے كے لئے تمام سياسی جماعتوں  نے وفاقی حكومت كو اختيار ديا ہے اور ہم ان كے فيصلے كے منتظر ہيں۔

وزيراعلیٰ پرویز خٹک نے كہا كہ ہم گزشتہ كئی سالوں سے جنگ لڑ رہے ہيں اور ہماری كوشش ہے كہ یہ جنگ اب ختم ہو اور امن قائم ہو۔ انہوں نے اس بات پر افسوس كا اظہار كيا كہ اس المناک واقعے پر متاثرين كے ساتھ يكجہتی كی بجائے انہيں ورغلايا گيا ليكن ہم منافقت كی سياست پر يقين نہيں ركھتے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment