Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 4 روپے 12 پیسے مہنگا

[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے 12 پیسے اضافے کے ساتھ 113 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 101 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی، مٹی کا تیل 2 روپے 14 پیسے اضافے سے 108 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 5 روپے 57 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 143 روپے 90 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 2 روپے فی لیٹرسبسڈی کی منظوری دی گئی ہے، سبسڈی سے 2 ارب 10 کروڑ روپے کا نقصان ہو گا۔  پيٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment