Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پنڈی بھٹیاں کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد زخمی

Published: Oct 9, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 202 Tags: Pakistan, PAF, crash, air, force, pilot
[+] [a] [-] Related Beats Comments
تربیتی طیارے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

پنڈی بھٹیاں کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا جس کے باعث پائلٹ اور ٹریننگ حاصل کرنے والا پائلٹ زخمی ہوگیا، مقامی افراد کے مطابق طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹوں  نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے چھلانگ لگا لی تھی جس کے باعث وہ  زخمی ہوگئے،دونوں پائلٹوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment