Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پشاور دھماکا ظلم کی انتہا ہے: عمران خان

Published: Sep 22, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 267 Tags: Pakistan, peshawar, pti, imran, khan, church, blast, condemn
[+] [a] [-] Related Beats Comments
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پشاور کے چرچ میں دہشتگردی ظلم کی انتہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعہ کو سابق حکومتوں کی پالیسی کا نتیجہ قرار دیدیا۔ صوبائی حکومت زخمیوں کو دو، دو لاکھ اور مرنیوالوں کے ورثاء کو پانچ، پانچ لاکھ روپے امداد دے گی۔

پشاور: (دنیا نیوز) دھماکے کے پانچ گھنٹے بعد عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور صوبائی وزراء کو لیکر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے واقعہ کو پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت ملک میں امن کیلئے وفاقی حکومت سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا واقعہ 9 سالہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ صوبائی حکومت مسیحی برادری کے ساتھ ہے۔ انہوں نے صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا۔ صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے پشاور دھماکے کو پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔ عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چرچ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment