Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پرویز مشرف حملہ کیس کا نامزد ملزم رانا فقیر حسین باعزت بری

Published: Sep 18, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 198 Tags: Pakistan, international, mushraf, judicial, rana faqeer, free, mulzim, accuse
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ملزم پر 25 دسمبر 2003 میں سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزم رانا فقیر حسین کو باعزت بری کردیا۔

راولپنڈی کی عدالت میں جج چوہدری حبیب الرحمان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ملزم فقیر حسین پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا اس لیے اسے باعزت بری کیا جاتا ہے، ملزم 7 سال سے پولیس کی حراست میں تھا اور اس پر الزام تھا کہ اس نے 25 دسمبر 2003 میں سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی اور ان کے واپسی کے راستے پر جھنڈا چیچی کے قریب اپنی حکمت عملی کو عملی جامعہ پہنایا جس میں حساس ادارے کے اہلکاروں اور پولیس افسران سمیت 30 افراد جاں بحق ہوئے تاہم سابق صدر محفوظ رہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment