Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پاک سرزمین کو ڈرون حملوں سے نجات دلائیں گے،چوہدری نثار

Published: Oct 7, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 180 Tags: ch nisar, interior minister, PMLN, drones, terrorism
[+] [a] [-] Related Beats Comments

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اتوارکوجاری پالیسی بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک کے طول وعرض میں سالہا سال سے جاری دہشت گردی کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہمیشہ اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے، مذاکرات کی کامیابی کیلیے تشددکی کارروائیاںفوری بندکی جائیں۔

پاکستان کی سرزمین کوڈرون حملوںسے نجات دلائیں گے، امن اورمذکرات کے اس سلسلے کومسلح افواج کی مکمل حمایت حاصل ہے،حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نامورعلماء کی حالیہ کوششوں کوقدرکی نگاہسے دیکھتی ہے ٗ ہرسطح پر تعاون کرنے پرتیارہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اے پی سی میں ملک کی تمام سیاسی اورعسکری قیادت نے حکومتی پالیسی کی بھرپورتائیدکی ہے۔ حکومت دہشت گردی کے لئے پاکستان کے نامورعلماء کرام کی حالیہ کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ہمیںخوشی ہے جید علماء نے پاکستان کے عوام کی امن کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخودپہل کی۔ علما ان کوششوںکوکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں اوراس سلسلے میں ہر سطح پرتعاون کرنے پرتیارہیں۔انہوںنے کہاکہ امن اورمذکرات کے اس سلسلے کومسلح افواج کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ ہماری بہادرافواج جس بھرپورجذبے سے عوام کے جان ومال اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہرلمحہ تیاررہتی ہیںاتنے ہی خلوص سے یہ قومی مفادمیںحکومت کی جانب سے امن قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کوکامیابی سے ہمکنارہوتے دیکھناچاہتی ہیں

ہماری خواہش ہے کہ علماء کی طرف سے امن کی راہ میں اٹھایا جانے والا پرخلوص قدم جلدازجلدمنزلِ مرادتک پہنچے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ تشددکی کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اظہار کر چکے ہیںکہ پائیدار اور مستقل امن کے قیام کے لیے طاقت کے استعمال سے گریزکیا جائے۔ وہ ہرنوع کی انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کھلے دل ودماغ کے ساتھ مذاکرات کی پرزور حمایت کرتے رہے ہیں۔ ڈرون حملوں پر حکومت کا موقف دوٹوک اور واضح ہے۔ نواز شریف پہلے پاکستانی سربراہ حکومت ہیںجنہوںنے گذشتہ 9سالوںسے جاری ڈرون حملوںپراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پر زور آواز اٹھائی۔ حکومت واضح کر چکی ہے کہ ڈرون حملے نہ صرف پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور حاکمیت اعلیٰ کے خلاف ہیں بلکہ ان کے نتیجے میں ردعمل کی آگ مزید بھڑک رہی ہے۔ ہم انشاء اللہ اس پالیسی کو منطقی انجام تک پہنچائیںگے اور پاکستان کی سرزمین کوڈرون حملوںجیسی اذیت سے نجات دلانے کیلئے ہرعمل کو بروئے کارلایا جائیگا۔ دہشتگردی کے مسئلے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment