Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پاکستان اب بھی دہشت گردی کا مرکز ہے: منموہن

Published: Sep 27, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 131 Tags:
[+] [a] [-] Related Beats Comments

بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ خطے کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کی وجہ پاکستان ہے جو ’اب بھی خطے میں دہشت گردی کا مرکز ہے‘۔

بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کر تو لیں گے مگر اس ملاقات سے بہت زیادہ امید نہیں لگانی چاہیے۔

بی بی سی کے نامہ نگار برجیش اپادھیائے نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد کا بازو بہت سرگرم ہے جس کی وجہ سے خطہ مشکلات کا شکار ہے۔

منموہن سنگھ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے صدر اوباما کو بتایا ہے کہ خطے میں موجود ممالک جو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کی وجہ پاکستان ہے جو خطے میں دہشت گردی کا مرکز ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم اور بھارتی وزیر اعظم دونوں امریکہ کے شہر نیو یارک میں موجود ہیں جہاں وہ اتوار کو ملاقات کر رہے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اس ملاقات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات ضرور ہو گی کیونکہ اگر ملاقات نہ ہوئی تو شکایات کیسے ایک دوسرے تک پہنچائی جائیں گی۔

اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا تھا کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے نیویارک میں ملاقات کے منتظر ہیں۔

مگر اس ساری صورتحال میں تبدیلی چھبیس اگست کے بعد سے آئی جب بھارت کے زیرانتظام جموں کشمیر کے جموں خطے میں دو الگ الگ مقامات پر مسلح حملوں کے نتیجے میں ایک فوجی افسر اور دو شہریوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں

اس سال مئی میں انتخابات میں کامیابی کے بعد سے نواز شریف اور ان کی جماعت نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا کئی مرتبہ اظہار کیا ہے۔

تاہم پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان کشمیر کے متنازع علاقے میں واقع لائن آف کنٹرول کے آر پار فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے امکانات معدوم ہو گئے تھے۔

گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کے بعد سے اب تک لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں چھ پاکستانی اور پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں.

پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ سنہ 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد معطل ہو گیا تھا۔ان حملوں میں166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment