Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پاکستانی اور افغان طالبان میں جھڑپ کے دوران ملا فضل اللہ سمیت 3 کمانڈر ہلاک، طالبان کی تردید

Published: Oct 10, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 296 Tags: taliban, mazaqrat, mulla, fazalullah, dead, swat
[+] [a] [-] Related Beats Comments
سوات طالبان نے اپر دیر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر جنرل ثناء اللہ کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی

افغانستان میں پاکستان اور افغان طالبان کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ سمیت 3 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئےہیں تاہم کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس کی تردید کی ہے۔

بی بی سی کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متّصل افغان صوبہ کنڑ کے ضلع غازی آباد میں دو روز قبل افغان طالبان نے پاکستانی طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کیا حملے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 اہم کمانڈر ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں سوات طالبان کے سربراہ مولانا فضل اللہ بھی ہلاک شامل ہیں تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ مسلح تنظیموں کے درمیان لڑائی ضرور ہوئی ہے لیکن اس میں تحریک طالبان سوات کا کوئی کمانڈر یا جنگجو ہلاک نہیں ہوا۔

چند روز قبل سوات کے طالبان کی طرف سے ایک وڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اپر دیر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر جنرل ثناء اللہ کی گاڑی پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ افغان اور پاکستانی طالبان کے درمیان شروع سے مضبوط روابط قائم رہے ہیں اور ماضی میں ان کے درمیان اختلافات یا جھڑپوں کی اطلاعات کم ہی آئی ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ طالبان ذرائع نے کسی ایسے جھڑپ کی تصدیق کی ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment