Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

پاپ اسٹار میڈونا نے قرآن پاک سے متاثر ہو کر اس کا مطالعہ شروع کردیا

[+] [a] [-] Related Beats Comments

امریکی پاپ اسٹار میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل قرآن پاک کا مطالعہ کررہی ہیں۔

پاپ اسٹار میڈونا نے ’’ہارپرز بازار‘‘ میگزین میں لکھے گئے اپنے مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ وہ جب 19 سال کی عمر میں نیویارک آئیں تو اس وقت ان کے دن اس طرح نہیں گزرے جیسے انہوں نے سوچے تھے اور پہلے ہی سال انہیں خنجر کی نوک پر عمارت کی چھت پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس واقعے نے ان کی زندگی ہی بدل دی۔ ان کا کہنا ہے کہ نیویارک آنے کے بعد کئی مرتبہ ان کے فلیٹ کے تالے توڑے گئے اور سامان چوری کیا گیا لیکن انہوں نے اس تمام مشکل حالات میں ہار نہیں مانی اور محنت کرتی رہیں۔

میڈونا کا اپنے مضمون میں کہنا تھا کہ وہ آج کل اسلامی ممالک میں لڑکیوں کے لیے اسکول بنارہی ہیں اور قرآن کا بھی مطالعہ کررہی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ مقدس کتابوں کو پڑھنا انتہائی اہم ہے اور اس سے آپ کی زندگی میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔

http://www.express.pk/story/182631/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment