Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ٹونی بلیئر کی بیٹی کو لوٹنے کی کوشش

Published: Sep 20, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 164 Tags: Pakistan, international, UK, British, tony, Blair, cathrine
[+] [a] [-] Related Beats Comments

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی بیٹی کیتھرین بلیئر کو لندن کے ایک علاقے میں پستول دکھا کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت 25 سالہ کیتھرین بلئیر اپنے بوائے فرینڈ اور چند دوستوں کے ساتھ میرلی بون سٹریٹ میں گھوم رہی تھیں

میٹرو پالیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز برطانوی وقت کے مطابق شام ساڑھے آٹھ بجے ہونے والے اس واقعے میں دو افراد ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق پستول کا استعمال نہیں کیا گیا نہ تو کچھ چھیناگیا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔

ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے پہلے اسی علاقے میں رہزنی کی ایک اور کوشش کی گئی تھی اور غالباً یہ واقعہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

دونوں واقعات میں پستول کا استعمال ڈرانے کے لیے کیا گیا تاہم پستول استعمال نہیں کیا گیا۔

ٹونی بلیئر اور ان کی اہلیہ شیری بلئیر کے چار بچے ہیں جن میں کیتھرین تیسرے نمبر پر ہیں وہ اپنی والدہ شیری کی طرح بیرسٹر ہیں۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment