Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ٹنڈولکر نے 200 ویں ٹیسٹ پرکیریئر کی ناقابل یقین اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کا اعلان کردیا

Published: Oct 11, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 217 Tags: sachin tendulkar, cricket, retirement, test, oneday
[+] [a] [-] Related Beats Comments
بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کی ورلڈ کپ 2011 کی ٹرافی تھامے ہوئے یادگار تصویر

ویسٹ انڈیزسے2میچز کی سیریز کے بعد بھارتی تاج کا کوہ نور ماضی میں گم ہوجائے گا، تقریباً چوتھائی صدی تک کرکٹ پر راج کرنے والے ماسٹر بلاسٹر نے رخصتی کی تیاری کرلی، ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے کھیلنا میرا بچپن کا خواب تھا، 24 برس تک اسی کے ساتھ جیتا رہا، اس کے بغیر زندہ رہنے کا تصور کرنا بھی محال ہے، اپنی سرزمین پر آخری مرتبہ کھیلنے کا منتظر ہوں، پورے کیریئر کے دوران سپورٹ کرنے اور دعائوں میں یاد رکھنے پر پرستاروں اور چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ریکارڈ شکن بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے آئندہ ماہ اپنا 200 واں ٹیسٹ کھیل کر ہمیشہ کیلیے کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا،ان کا کیریئر تقریباً چوتھائی صدی پر محیط رہا، انھیں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

وہ انٹرنیشنل سنچریوں کی سنچری مکمل کرنے والے واحد بیٹسمین ہیں، سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ پوری زندگی میرا ایک ہی خواب رہا کہ اپنے ملک کیلیے کرکٹ کھیلوں اور میں اسی خواب کے ساتھ گذشتہ 24 برس سے جی رہا ہوں، میرے لیے کرکٹ کے بغیر زندہ رہنے کا تصور کرنا بھی محال ہے کیونکہ میں اس وقت سے اسے کھیل رہا ہوں جب محض11 برس کا تھا، انھوں نے کہا کہ اپنے ملک کی دنیا بھر میں نمائندگی میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، اب میں اپنی سرزمین پر200 واں ٹیسٹ کھیلنے کا منتظر ہوں کیونکہ اس کے بعد میں کرکٹ کو الوداع کہہ دوں گا

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment