Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ٹارگٹڈ آپریشن سیاسی جماعتوں کے مطالبے پرہی شروع کیا، وزیر اعلیٰ سندھ

Published: Oct 5, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 253 Tags: qaim ali shah, cm sindh, karachi operation, target, rangers, mqm
[+] [a] [-] Related Beats Comments
کرمنلز کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہے ہیں،سندھ ہائیکورٹ بار کے وفد سے گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  نے کہا کہ دہشت گردوں،اغواکنندگان اور بھتہ خوروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے باہمی مشورے اور مطالبے پرشروع کیا گیا۔

وزیراعظم کے 4 ستمبر 2013ء کے دورے کے دوران کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے نہ صرف ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی

یہ بات انھوں نے جمعے کومصطفٰی لاکھانی کی قیادت میں سندھ ہائیکورٹ بارکے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کرمنلزکی شناخت صرف اورصرف بطورکرمنلز ہے کیونکہ ان کی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہوتا۔صرف اورصرف کرمنلز کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment