Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

وزیراعظم نے لطیف گیس فیلڈ کا افتتاح کردیا،یومیہ 360 ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل

[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزیراعظم نواز شریف نے خیرپور میں واقع لطیف گیس فیلڈ کا افتتاح کردیا ہے جس سے یومیہ 360 ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل ہوگئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں لطیف گیس فیلڈ خیر پور کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے لطیف گیس فیلڈ خیرپور کا افتتاح کیا،  لطیف گیس فیلڈ آسٹریلیا کی کمپنی او ایم وی بھی شراکت دار ہے، وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف گیس فیلڈ کا افتتاح میرے لئے باعث افتخار ہے، گیس فیلڈ منصوبے سے توانائی کی ضرورتیں پوری کرنے میں مدد ملے گی، اس سے ملنے والی گیس سے اربوں روپے کا زرمبادلہ بچے گا اور  نئی پٹرولیم پالیسی سے ایک نیا دور شروع ہو گا۔

چیف ایگزیکٹو او ایم وی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف گیس فیلڈ 2007 میں دریافت ہوئی تھی اور اس سے حاصل ہونے والی گیس نیشنل گرڈ اسٹیشن کا 3 فیصد ہے، گیس فلیڈ کو 50 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کے ذریعےسواں پراسیسنگ پلانٹ سے منسلک کیا گیا ہے، تاکہ  گیس فیلڈ سے حاصل ہونے والی گیس ساون پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل ہوجائے، جبکہ اس پراجیکٹ میں 70 فیصد حصہ پاکستان کا ہے۔

http://www.express.pk/story/181884/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment