Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

وزیراعظم نوازشریف اور صدر اوباما کی ملاقات 23اکتوبرکو واشنگٹن میں ہوگی، وائٹ ہاؤس

Published: Sep 27, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 165 Tags: nawaz sharif, nawaz, obama, america, american, meeting, pakistan, prime, minister, azam, international
[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزیر اعظم نواز شریف23 اکتوبر کووائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، دہشتگردی اور توا نائی سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے نے ملاقات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ صدراوباما اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری سمیت پاکستان کومستحکم اورخوشحال بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے، ملاقات کے ذریعے سے دونوں ممالک توانائی کے حوالے سےایک دوسرے کے تحفظات کو دور کرنے کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کی بہتری، تجارت، معاشی ترقی، خطے میں استحکام اور دہشتگردی جیسے اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دریں اثنا وزیراعظم نوازشریف 29 ستمبرکی اپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے بھی نیویارک میں ملاقات متوقع ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری سمیت تجارت اور دہشتگردی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2011 میں امریکی بحریہ کے کمانڈوزکی جانب سے ایبٹ آباد میں خفیہ آپریشن میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے اور شمالی وزیرستان میں نیٹو افواج کی گولہ باری سے 24 پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکارہو گئے تھے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment