Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

وابئراوراسکائپ پرپابندی کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیرداخلہ چوہدری نثار

Published: Oct 3, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 171 Tags: viber ban, skype ban, viber, skype, interior minister, chaudhary nisaar ali khan, pakistan, sindh, government
[+] [a] [-] Related Beats Comments

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہےکہ وائبراوراسکائپ پرپابندی کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ وائبراوراسکائپ پر پابندی کےخلاف ہوں اور اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بلا جوازعوام کو تنگ کرنا نہیں چاہتےتاہم یہ ضرور دیکھا جائے گا کہ سندھ حکومت کی درخواست میں کتنا وزن ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ روک دیا تھا اورمخصوص دنوں میں موبائل سروس بند کرنے کی روایت بھی ختم کی تھی۔

دوسری جانب آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائبر اور اسکائپ کی سروس ملک کے کسی ایک صوبے یا شہر میں بند نہیں کی جا سکتی بلکہ پابندی کی صورت میں ان ایپلیکیشنز کو پورے ملک میں بند کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ آج سندھ حکومت  کی جانب سے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے سندھ بھر میں 3 ماہ کے لئے وائبر، اسکائپ، واٹس ایپ اور دیگر نیٹ ورکس کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

http://www.express.pk/story/182073/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment