Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

نواز شریف ملک اتفاق فاؤنڈری کی طرح چلارہے ہیں، خورشید شاہ

Published: Oct 13, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 236 Tags: PPP, khusheed shah, opposition leader, nawaz sharif, ashraf shohna
[+] [a] [-] Related Beats Comments

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ملک اتفاق فاؤنڈری نہیں کہ صرف کمایا جائے۔

نوازشریف ملک کواتفاق فائونڈری کی طرح چلارہے ہیں، ان میں آج بھی ضیاء الحق زندہ ہے۔ طالبان سے مذاکرات کرناحکومت کاکام ہے اپوزیشن کا نہیں۔ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن ایم کیوایم کامطالبہ تھا، اب تحفظات کیوں ہیں؟

ہفتے کولاہورمیں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی اورڈالرکی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی دوگنا ہوگئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے ۔ ٹیکسوں میں اضافہ جگا ٹیکس لینے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی غریبوں کے حقوق کا ہر صورت میں تحفظ کرے گی اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام پرتحریک انصاف کااحتجاج مناسب نہیں، شاہ محمودقریشی سے2مرتبہ نام دینے کوکہا لیکن کوئی جواب نہیں مل جبکہ عمران خان پارلیمنٹ آتے ہی نہیں ہیں

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment