Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

نعمت علی رندھاوا کا قاتل گرفتار، تعلق ایم کیو ایم سے ہے

Published: Oct 1, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 239 Tags: karachi, mqm, target killer, nemat randhawa, PMLN, wali babar, rangers, politics
[+] [a] [-] Related Beats Comments
کراچی پولیس نے وکیل نعمت علی رندھاوا کے قاتل کو گرفتار کر لیا، ملزم کاظم عباس رضوی کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ رینجرز کے آپریش کے دوران ایک سیاسی جماعت کے دفتر سے ''بھارتی اسلحہ'' قبضے میں لے لیا گیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز کے ترجمان کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ وکیل نعمت علی رندھاوا کے قتل میں ملوث ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا نام کاظم عباس رضوی ہے جس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ نمبر 178 سے ہے۔ ملزم نے وکیل نعمت علی رندھاوا سمیت 8 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ ملزم سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ وکیل نعمت علی رندھاوا مقامی نیوز چینل کے صحافی ولی خان بابر کے کیس کی پیروی کر رہے تھے۔ نعمت علی رندھاوا کا قتل فرقہ وارانہ نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ ملزم کے ساتھ واردات میں اس کے 4 ساتھی بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ ہماری کارروائی کسی ایک جماعت کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے جس میں ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ کراچی کے عوام جرائم پیشہ عناصر کے ستائے ہوئے ہیں۔ پچھلے 23 سالوں کا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ''کل ہو سکتا ہے کہ مجھے مار دیا جائے، مگر یہ میرا کام ہے۔ میں اسی چیز کی تنخواہ لیتا ہوں''۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان رینجرز نے انکشاف کیا کہ ایک سیاسی جماعت کے دفتر میں چھاپے کے دوران بھارتی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ اسلحہ برآمد ہونا سیاسی جماعتوں میں ملک دشمن عناصر کی موجودگی کا ثبوت ہے۔ سیاسی جماعت بتا سکتی ہے کہ ان کے دفتر میں بھارتی اسلحہ کیوں موجود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ سیاسی جماعت کے یہ حربے رینجرز کو اس کے کام سے نہیں روک سکتے۔

http://www.dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/194575_1#.UkrsYoamhyw

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment