Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

نجی ایئرلائن کے پائلٹ نے مسافرخاتون کو کاک پٹ میں کراچی سے لاہور کی سیر کرادی

Published: Oct 12, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 235 Tags:
[+] [a] [-] Related Beats Comments

کراچی سے نجی ایئر لائن کی پروازکے پائلٹ نے اپنی خاتون دوست کو خوش کرنے کے لئے کاک پٹ میں بٹھا کرلاہور تک کی سیر کرا دی جب کہ فرسٹ آفیسر کو کاک پٹ سے باہر بھیج کر دونوں چائے کے مزے لیتے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 618 جب کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تو جہاز کے پائلٹ نعیم محمود کی خاتون دوست جو اسی پرواز میں سفر کر رہی تھی کاک پٹ میں چلی گئیں اور پائلٹ نے فرسٹ آفیسر کو کاک پٹ سے باہر بھیج دیا، دونوں کاک پٹ میں خوش گپیاں کرتے رہے اورچائے کے مزے لیتے رہے جب مسافروں نےجہاز کے کپتان کی غیر قانونی اورغیراخلاقی حرکت کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ ایک طرف تو انہیں بتایا گیا کہ لاہورمیں مطلع ابرآلود ہے اور دوسری طرف جہاز کے کپتان اپنی خاتون دوست کے ساتھ کاک پٹ میں بیٹھ کر چائے کے مزے لے رہے ہیں تو اس پر کپتان نعیم نے جواب دیا کہ میں جہاز چلا رہا ہوں کوئی ٹیکسی نہیں چلا رہا لہذا آپ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں۔

واضح رہے کہ دوران پرواز جہاز کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے علاوہ کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن اس واقعے میں نجی ایئرلائن کے پائلٹ نے بغیر کسی ڈر اور خوف کے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔

http://www.express.pk/story/184876/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment