Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

نادرا کا موبائل سمز کے اجرا کے وقت خریدار کی انگلیوں کے نشان لینے کا فیصلہ

Published: Oct 9, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 235 Tags: NADRA, mobile, phone, SIMS, finger prints, thumb impressions
[+] [a] [-] Related Beats Comments
نادرا کا ڈیٹا بیس مکمل طور پر محفوظ ہے اسے غیر قانونی سمز کے اجرامیں استعمال نہیں کیا جارہا، ڈی جی نادرا

نادرا نے غیر رجسٹرڈ موبائل سمز کے خاتمے کے لئے سمز کے اجرا کے وقت خریدار کی انگلیوں کے نشان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر طلحہٰ محمود کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلسل غیر حاضری پرکمیٹی کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا، کمیٹی کے چیرمین طلحہٰ محمود نے کہا کہ  جب سے چوہدری نثارعلی خان نے وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف لیا ہے انہوں نے ایک بار بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی نیشنل کرائسسز مینجمنٹ سیل نے کہا کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں  موبائل سیٹ کا استعمال کیا جارہا ہے جن کے آئی ایم ای آئی نمبر ہی نہیں، جس پر سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا کہ ملک میں لاکھوں موبائل فون آئی ایم ای آئی نمبر کے بغیرکام کررہے ہیں اور انہیں پکڑا بھی نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کمپنیز اربوں روپے کماتی ہیں مگر ایک روپیہ ٹیکس ادا نہیں کررہیں، کمیٹی  نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ ملک میں کام کرنے والی تمام موبائل فون کمپنیز کی جانب سے بیرون ملک منتقل کئے گئے زرمبادلہ تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔

کمیٹی کے استفسار پر ڈی جی نادرا نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا بیس مکمل طور پر محفوظ ہے اسے غیر قانونی سمز کے اجرامیں استعمال نہیں کیا جارہا، غیرقانونی سمز کے لئے الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹیں استعمال ہورہی ہیں، ان لسٹوں میں ہر ووٹر کے کوائف اور ایڈریس ہوتے ہیں، انہوں نے آگاہ کیا کہ موبائل سمز کے اجرا کے لئے آئندہ خریدار کے فنگر پرنٹس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کا موازنہ نادرا کے ریکارڈ سے کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی موبائل سموں کے اجرا کو روکا جاسکے


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment