Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تقرری تک عہدہ آرمی چیف کے پاس رہےگا، پرویز رشید

Published: Oct 8, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 168 Tags: pervaiz rasheed, information minister, govt, COAS, liyani, CJCS
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ہم نے ملک کے معاملات ٹھیک کرنے کیلئے قیمت ادا کی جس کے باعث لوگوں کی ناراضگی اور خفگی دیکھنے میں آرہی ہے، پرویز رشید 

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوجی قیادت کی تقرری عین آئین کے مطابق کی جارہی ہے، جب تک نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری نہیں ہوتی یہ عہدہ آرمی چیف کے پاس رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ خالی نہیں ہے، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کی تقرری 30 روز میں کردی جائے گی تاہم جب تک نئے چئیرمین کی تقرری تک جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج آرمی چیف کے پاس رہے گا۔

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ازخود ریٹائرمنٹ کے اعلان کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس چیز کی ضرورت ہے کہ ہم معمول کی زندگی گزاریں اور جو خبر دو لائن کی ہو اسے دو لائن کی رہنے دیں ہیڈ لائن نہ بنائیں۔ ساری دنیا میں یہ تبدیلیاں آتی ہیں کہیں اتنی بحث نہیں ہوتی جتنی پاکستان میں ہوجاتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے آئین پر عمل کیا جائے گا۔

ضمنی انتخابات میں ناکامی اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں کمی سے متعلق سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا کوئی گناہ نہیں کیا جس کی وجہ سے غیر مقبول ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تو صرف اس ملک کے معاملات ٹھیک کرنے کیلئے قیمت ادا کی ہے جس کے باعث لوگوں کی ناراضگی اور خفگی دیکھنے میں آرہی ہے۔ ہم سیاسی مفاد پرستی یا سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہورہے کہ لوگوں کو عذاب میں مبتلا رکھو، مسائل کی آنکھوں میں آنکھیں نہ ڈال کر دیکھو اور ان سے گھبراتے رہو اور جب پانچ سال مکمل ہوجائیں تو ملک کو قرضوں میں چھوڑ کر فرار ہوجاؤ۔ ہم مسائل کو سمجھتے ہیں ان کو حل کرنے کوشش کرتے ہیں اگر اس کے لئے اپنی مقبولیت کی قیمت دینی پڑے تو دیتے ہی

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment