Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

میڈیا دھماکے کرا رہا ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی انوکھی منطق

Published: Oct 1, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 230 Tags: KPK, khayber, media, peshawar, KPK CM, wazir e aala, pervaiz khattak, blast
[+] [a] [-] Related Beats Comments
میڈیا ہی دھماکے کروا رہاہے اور سنسنی پھیلاتا ہے،پرویزخٹک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں ہونے والے بم دھماکوں پرقابوپانے میں ناکامی کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔

انھوں نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران انوکھی منطق نکالی کہ میڈیا دھماکے کروا رہا ہے۔ اس کی کوریج کے باعث دھماکے ہو رہے ہیں۔ ٹی وی کے مطابق پرویز خٹک کو پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں کے جائے وقوعہ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے شدیدتنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔ وہ اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ بر آ نہ ہو سکنے پر اس قدر بوکھلائے ہوئے ہیں کہ انھوں نے گزشتہ دنوں پشاور میں ہونے والے حادثے کا الزام بھی بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر پر لگا دیاتھا کہ انھوں نے زیادہ سواریاں کیوں بٹھائیں۔

اب انھوں نے کہا ہے کہ میڈیا ہی دھماکے کروا رہاہے اور سنسنی پھیلاتا ہے۔ بم دھماکوں کی انہوں نے انوکھی منطق نکالی کہ میڈیا کوریج کی وجہ سے دھماکے ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں ٹی وی دیکھتا ہوں تو مجھے شرم آتی ہے کہ ہمارے ملک کا ٹی وی اس طرح ہے۔ میڈیا نے ہی ملک کو اس حال میں پہنچایا ہے۔ دریں اثناء لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے عوام اورسیاسی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ دھماکوں کے فوری بعد اسپتالوں اور خصوصاً ایمرجنسی کے شعبے میںجانے سے گریز کریں اوراس سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں 

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment