Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

ملالہ کواسلام دشمن قوتوں نے ہائی جیک کرلیا،مولاناسمیع الحق

Published: Oct 8, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 473 Tags: maulana, sami, sameulhaq, malala
[+] [a] [-] Related Beats Comments
اسلام اوردینی جماعتیں خواتین کی تعلیم کی ہرگزمخالف نہیں،غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ اسلام اوردینی جماعتیں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کی ہرگز مخالف نہیں۔

ملالہ یوسفزئی کواسلام دشمن قوتوں اورمغرب نے اپنے مذموم عزائم اور مقاصد کیلیے ہائی جیک کیا اور مسلم امہ کے زخموں پر مغربی اقوام اب تک ملالہ کی آڑ میں نمک پاشی کررہی ہیں۔ملالہ کو سر پر اٹھانے والی مغربی اقوام کو انتہائی تعلیم یافتہ پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ پر مظالم نظر نہیں آتے۔ مولانا سمیع الحق اپنی رہائش گاہ میں غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کررہے تھے۔

مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ہم ملالہ یوسفزئی کو مسلمان اور مسلمانوں کی قابل احترام بیٹی سمجھتے ہوئے اسے سمجھائیں گے کہ آپ اپنی اسلامی اور پٹھانوں کی روایات کی سفیر بن کر مغربی اقوام کی سازشوں سے باہر نکل آئیں اور مزید ان کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں

انھوں نے کہاکہ سوات میں پورے ملک سے زیادہ تعداد میں بچیاں پڑھ رہی ہیں،کسی ایک بچی کو بھی نشانہ نہیں بنایا گیا۔ تعلیم تو ہمارے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے، ہمارے اداروں سے ہرسال ڈیڑھ 2 لاکھ بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر نکلتی ہیں۔

مولانا سمیع الحق نے کہاکہ افغانی یا پاکستانی طالبان سے معاملات کا واحد حل مذاکرات ہیں،امریکا یا پاکستان فوجی طاقت مزید سوسال بھی استعمال کرے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا ،انھوں نے برصغیر میں مدارس کے قیام کی تاریخ بیان کی اور کہاکہ دوسوسال میں ان مدارس پر دہشتگردی کا الزام نہیں لگا تھا مگرامریکا نے اب اسے پروپیگنڈے کی بنیاد بنادیا

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment