Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

مشکے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 2 فوجی جوان شہید، 2 زخمی

Published: Oct 2, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 202 Tags: baluchistan, earth quake, army, operation, rescue, army, shaheed, mushky
[+] [a] [-] Related Beats Comments

بلوچستان کے علاقے مشکے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے جانیوالی فوجی گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے تباہ ہوگئی جب کہ اس میں سوار 2 فوجی جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی علیحدگی پسند دہشت گردوں کی جانب سے زلزلہ متاثرین کےلئے سامان لے جانے والے فوجی ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنا جاچکا ہے جس کے باعث زلزلہ مثاترین کی امداد کرنے والی سرکاری اور غیر سرکاری ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ منگل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بھی بند کردیا گیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment