Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

مشرف دورمیں پیرول پررہا ہونے والے 70 ملزمان کا کوئی پتہ نہیں، منظور وسان

Published: Sep 21, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 178 Tags: Pakistan, international, mqm, ppp, assembly, altaf, manzoor, wassan, payroll, parole, musharraf, karachi, target, killer, prisoners, sindh, jail
[+] [a] [-] Related Beats Comments

وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور احمد وسان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں پیرول پر رہا ہونے والے 70 ملزمان کا پتہ نہیں، خدشہ ہے کہ ان میں سے اکثر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ کی 25 جیلوں میں 16 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں،جن میں کالعدم تنظیموں کے 221 اور 79 ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں جبکہ 27 قیدی سزائے موت پر عمل درآمد کے منتظر ہیں، امن و امان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سندھ کی 4 جیلیں انتہائی حساس ہیں اور وہاں حملے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جیلوں میں اضافی نفری کی تعیناتی اور نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 5 ہزار جیل اہلکاروں کو کمانڈوز کی تربیت دی جائے گی جبکہ حساس جیلوں کی دیواروں کو بم پروف بنانے کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیرجیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں سندھ کی جیلوں سے پیرول پر رہا کئے گئے 70 خطرناک قیدیوں کا گزشتہ 8 برسوں سے کوئی پتہ نہیں اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان ہی میں کچھ ملزم کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جبکہ دیگر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment