Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

مس یونیورس " اوليويا فرانسس كلپو" سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب

Published: Oct 1, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 359 Tags: salman khan, miss universe, fan, 2012, olivia culpo, american
[+] [a] [-] Related Beats Comments

مس یونیورس 2012 کا اعزاز جیتنے والی امریکی ماڈل اوليويا فرانسس كلپو بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
21 سالہ امریکی ماڈل نے اپنی اس خواہش کا اظہار دہلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان دنوں وہ ایچ آئی وی اور ایڈز کی بیماری کے بارے میں آگہی مہم کے سلسلے میں بھارت کے دورے پر ہیں

اطلاعات کے مطابق وہ اپنی ٹیم کے ساتھ جلد ہی سلمان خان سے ملنے والی ہیں۔ اولیویا نے کہا کہ وہ بالی وڈ فلموں سے بہت متاثر ہیں۔

وہ دہلی میں ہونے والے ایک پروگرام میں روایتی ہندوستانی انداز میں شریک ہوئیں اور انھوں نے اپنی پیشانی پر بندی لگائی تھی۔

یاد رہے کہ 1997 کے بعد وہ پہلی امریکی خاتون ہیں جنھوں نے مس یونیورس کا خطاب جیتا ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/09/130930_miss_universe_salman_fan_mb.shtml


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment