Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

مسئلہ3ماہ سے بھی پہلے حل ہو سکتا ہے، امریکا ایران تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے،جان کیری

Published: Oct 1, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 165 Tags: john Kerry, america, iran, dispute, dramatic change, nuclear
[+] [a] [-] Related Beats Comments
ایران بعض شرائط پوری کرنے کااطمینان دلائے۔ہم اس بارے میں ایک اچھی ڈیل چاہتے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اس امیدکا اظہارکیا ہے کہ امریکااور ایران کے درمیان تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی آسکتی ہے، اگرایران نے یقین دلادیا کہ اس کاجوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اوریہ حقیقتاً پرامن مقاصدکا حامل ہواتو ہمیں اسے تفصیل سے دیکھنا ہوگا۔

عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایرانی صدرنے تنازعے کے حل کے لیے 3سے 6ماہ کی مدت کاذکر کیاہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسئلہ اس سے بھی پہلے طے ہوسکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ایران بعض شرائط پوری کرنے کااطمینان دلائے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم اس بارے میں ایک اچھی ڈیل چاہتے ہیں

اچھی ڈیل سے مرادیہ ہے کہ ڈیل ایران کو جوابدہ بنادے اوریہ یقینی ہوجائے کہ پروگرام مکمل طورپر پرامن ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے کہاکہ اگر ایرانی جوہری پروگرام حقیقتاً پرامن مقاصدکا حامل ہواتو ہمیں اسے تفصیل سے دیکھناہو گا۔ ایساہونا چاہیے کہ دنیااسے دیکھ سکے۔

اس صورتحال میں ایران کے ساتھ امریکی تعلقات میں ڈرامائی اور تیزرفتار تبدیلی آسکتی ہے۔ جان کیری کا کہنا تھاکہ امریکااس وقت تک ان پابندیوں کو ختم نہیں کرے گاجب تک یہ واضح نہ ہوجائے کہ ایک تصدیق کے لائق، اچھی طرح جانچا جاسکنے والااور شفاف طریقہ کاروضع ہوگیا ہے۔ البتہ ایران کی طرف سے ٹھوس اقدام کی صورت میں ان پابندیوں کے خاتمے کاسوچا جاسکتا ہے


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment