Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

مری میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

Published: Sep 18, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 175 Tags: Pakistan, international, war, jang, taliban, target killer, karachi, muree, arrest
[+] [a] [-] Related Beats Comments

پولیس نے مختلف ہوٹلوں میں کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث 14 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر مال روڈ پر واقع 3 ہوٹلوں پر چھاپے مارے جہاں سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرز کراچی میں شروع کئے گئے ٹارگٹڈ آپریشن سے بچنے کے لئے مری میں روپوش تھے جبکہ ملزمان کو گرفتاری کے بعد تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور بنیادی تفتیش کے بعد انہیں کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل لاہور سے بھی لیاری گینگ وار کے مطلوب ملزم امین بلیدی کو ایک خاتون اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا


Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment