Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

مجرموں سے این آر او کرکے ہم نےغلطی کی، مخدوم امین فہیم

Published: Sep 20, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 157 Tags: Pakistan, international, ppp, nro.mistake, makhdoom, amin, faheem
[+] [a] [-] Related Beats Comments

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ہم نے مجرموں سے این آر او کرکے غلطی کی جس پر قوم کو ہم سے پوچھنا چاہیے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےمخدوم امین فہیم نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مک مکا کا تاثر درست نہیں  ہے۔ پیپلز پارٹی نے شروع دن سے ہی فیصلہ کیا تھا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے کے لیے موقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ذرا سی مہنگائی پر لوگ سڑکوں پرآجاتے تھے لیکن موجودہ دور حکومت میں  مہنگائی کی شدت میں  بے تحاشہ اضافہ کے باوجود عوام کا سڑکوں  پر نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ موجودہ مہنگائی اور حکومت سے خوش ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں  مجرموں  سے این آر او کر کے غلطی کی جس پر قوم کو ہم سے پوچھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس ملک میں امن و امان کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو سردیوں میں 3 ماہ کی بندش کا فیصلہ غیر مناسب ہے اس سے عوام کو ریلیف نہیں  ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے اور جو لوگ اس قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں ان کی سزا کے تعین کے لیے قانون سازی  کی جائے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment