Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

لیبیا کے وزیراعظم کو اغواء کر لیا گیا

Published: Oct 10, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 121 Tags: libya, tarantulas, prime minister, kidnap
[+] [a] [-] Related Beats Comments
طرابلس: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس سے آج علی الصبح اغوا کیا گیا۔ وزیراعظم کو اس ہوٹل سے اغواء کیا گیا جہاں وہ مقیم تھے۔ مسلح افراد وزیراعظم کو ہوٹل سے مغوی بنانے کے بعد نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ طرابلس میں وزیراعظم کے قریبی حلقے نے بھی ان کے اغواء کا بتایا ہے۔ ہوٹل کے سکیورٹی گارڈز نے بھی وزیراعظم کے اغواء کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم علی زیدان طرابلس کے ''کرونتھیا'' ہوٹل میں مقیم تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل کے ایک گارڈز نے بتایا کہ وزیراعظم کو گرفتار کر کے لے جایا گیا ہے جبکہ دوسرے نے اغوا کاروں کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔ حکومتی اہلکاروں نے بھی فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ وزیراعظم علی زیدان نے عالمی برادری سے لیبیا میں مسلح عسکریت پسندی کو قابو کرنے کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سارے خطے میں اسلحے کی غیر قانونی ترسیل بھی ان کے ملک سے ہو رہی ہے۔ علی زیدان گزشتہ برس کے عام انتخابات کے بعد چودہ نومبر سن 2012 کو منصب وزارت عظمیٰ پر براجمان ہوئے تھے۔ وزیراعظم بننے سے قبل وہ جنیوا میں انسانی حقوق کے وکیل تھے۔ ان کی عمر تریسٹھ برس ہے۔ وزیراعظم کے اغواء سے متعلق حکومت کی جانب سے بھی تصدیقی بیان جاری کر دیا گیا ہے

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment