Join Us On Facebook

Please Wait 10 Seconds...!!!Skip

لیاری گینگ وار کا ملزم شیرازکامریڈ لاہور سے گرفتار

Published: Sep 25, 2013 Filed under: Latest Beats Views: 3178 Tags: lyari, gang, war, sheraz, kamred, wanted, arrested, lahore, airport, karachi, pakistan
[+] [a] [-] Related Beats Comments

لاہور:کراچی کے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم شیرازکامریڈ  کو لاہور میں علامہ اقبال ایئر پورٹ سے گرفتارکرلیا۔

ملزم شیراز بھتہ خوری کی وارداتوں سمیت 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہےجن میں قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی کئی وارداتیں بھی شامل ہیں۔ ملزم کے گروہ میں 50 افراد شامل تھے اور حکومت سندھ نے اس کی گرفتاری کے لئے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم مقرر کی ہوئی تھی۔ ملزم شیزارکامریڈ عدیل کے نام سے جعلی دستاویزات پر سفر کررہا تھا اور علامہ اقبال ایئر پورٹ سے مسقط فرار ہو رہا تھا۔

ملزم شیراز نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث لاہور میں پناہ لے رکھی تھی، شیراز کامریڈ کی نشاندہی پر اس کے 2ساتھی ذاکرمغیری اوراویس ٹیپو بھی پکڑے گئے جو 15 روز قبل لاہور پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے مال روڈ سے لیاری گینگ وار کے ایک اور رکن امین بلیدی کو اس کے 2 ساتھیوں اور خاتون سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

http://www.express.pk/story/178870/

Post your comment

Your name:


Your comment:


Confirm:



* Please keep your comments clean. Max 400 chars.

Comments

Be the first to comment